اکبر الہ آبادی کی شاعری انیسویں صدی کے ہندوستان کی سیاسی، سماجی اور تہذیبی تبدیلیوں کا ایک اہم ادبی آئینہ ہے۔ ان کے عہد میں مغربی تہذیب، انگریزی تعلیم اور نئے معاشرتی تصورات کے اثرات تیزی سے پھیل رہے تھے، جس کے نتیجے میں مشرقی روایات اور مغربی طرزِ زندگی کے درمیان ایک فکری و تہذیبی کشمکش پیدا ہوئی۔ اکبر نے اپنے مخصوص طنزیہ اور مزاحیہ انداز میں اس کشمکش کو موضوع بنایا اور مغرب کی اندھی تقلید، تہذیبی احساسِ کمتری اور اپنی شناخت سے دوری پر بھرپور تنقید کی۔ عائشہ بیگم اپنے اس تحقیقی مضمون میں اکبر الہ آبادی کی شاعری کے انہی فکری و تہذیبی پہلوؤں کا مطالعہ پیش کرتی ہیں۔
عائشہ بیگم (ریسرچ اسکالر )
ستم دور گردوں کے سہہ جا ئوںگا
جو گزے گی دل پر وہ کہہ جا ئوں گا
اکبر الہ آبادی کا نام طنز و مزاح نگار کی حیثیت جا نا جاتا ہے۔ان کااصل نام سیداکبر حسین اور پیدا ئش 1848ء ہے۔ان کا تقریبا کلام طنزو مزاح پرمشتمل ہے۔انھوں نے اپنے عہد کے حا لات کو اپنی شاعری میں ڈھال دیاجس کی وجہ سے ان کی شاعری ان کے عہد کی آواز سنا ئی دیتی ہے۔اور یہ دور مغرب اور مشرق کے تصا دم کادور تھا۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے کلام کے مو ضوعات ہندوستا نی معاشرت ,مغربی تہذیب کی اندھی تقلید, انگریزی تعلیم کے اثرات ,مشرقی روایات کی پا ما لی ور تہذیبی شنا خت کامسئلہ رہے ہیں۔ کیوں کہ 19ویں صدی میں ہندوستان سیا سی سماجی اور تہذیبی اعتبار سے ایک بڑے انقلاب سے گذر رہا تھا۔ ان کی شا عری میں مشرق اور مغرب کا تصا دم صرف دو جغرا فیا ئی خطوں کا ختلاف نہیں ’بلکہ دو مختلف طرز زندگی ’دو فکری نظا موں اور دو تہذیبی رویوں کے درمیان کش مکش کی علا مت ہے۔ انگریزوں کی حکومت کے قیام کے ساتھ مغربی تہذیب انگریزی تعلیم ,جدید سا ئنسی علوم اور نئے معاشرتی تصورات پرانے عقائد اور تہذیب پر غالب ہو رہے تھے۔چنا چہ اکبر الہ آبادی کے عہد کی صورت حال کا جا ئزہ لیتے ہوئے مظہر احمداپنے مضمون میںلکھتے ہیں:
’’ اکبر کا زما نہ قدیم تہذیب کے زوال اور تہذیب نوکے استقبال کی کش مکش کا زمانہ تھا۔مغرب پرستی مغربی افکارو خیالات کی تبلیغ یہاں تک کہ رہن و سہن تعلیم و تہذیب اور زبان و بیان پر مغرب کا اثر گہرا ہو تاجارہا تھا۔مغربی تہذیب کی اندھی تقلید اپنی انتہاوں کو چھو رہی تھی۔اکبر اس بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کو طنز و مزاح کی ڈھال سے روکنا چا ہتے تھے۔وہ مشرق کے دل دادہ تھے۔انھیں مشرقی تہذیب و تمدن کی اہمیت و افا دیت کا اندا زہ تھا۔اور وہ اس کے خا تمے کو برداشت نہ کر سکتے تھے۔لہذا انھوں نے مغرب پرستی کے خلاف علم جہاد بلند کیااور اپنے کلام کے ذریعے مشرقی تہذیب کی خو بیوںکو ابھر کر مغربی تہذیب کی برا ئیوںپر طنز وار کیے‘‘ ۔
(فکر و فن ’نئی دہلی’ص۔109)
اس اقتباس کے مطا لعہ سے اندا زہ ہو تا ہے کے اکبر الہ آبادی مغربی تہذیب کی بڑھتی ہوئی اندھی تقلید کو برداشت نہیں کر پا رہے تھے۔وہ مشرق کے دل دادہ تھے اور مشرقی خو بیوں کو ابھار کر مشرقی تہذیب و تمدن کو برقرار رکھنے کے خواہ تھے۔
اکبر الہ آبادی کے یہاں مسئلہ مغربی علوم اور ترقی کو قبول کرنے کا نہیں بلکہ مغرب کی اندھی تقلید اور اپنی تہذیبی شنا خت سے غفلت کا ہے۔ رشید احمد صدیقی نے اپنے مضمون میں اکبرالہ آبادی کے عہد اور ان کی بے با کا نہ اندا ز شاعری کا اعتراف کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
’’اکبر نے اپنے عہد میں نہ مو لویوںکومنہ لگایا نہ ترقی پسندوں سے مرعوب ہوئے۔ نہ انگریز حاکموں کی پرواہ کی نہ لیڈروںکو خاطر میں لائے۔اس عہد میں شایدکوئی شخص ایسا نہ تھا جس نے انگریزی حکومت کا ملا زم رہ کر حکو مت کی ایسی خبر لی ہوجیسی اکبر نے۔
(علی گڑ ھ میگزین’رشید احمد صدیقی’ص۔8)
اکبر الہ آبادی کی شاعری میںہمیں جا بجا مغرب کی اندھی تقلید پر طنز نظر آتا ہے۔ وہ اپنی شاعری کے ذریعے مغرب کی اندھی تقلید سے قوم کو بچا نا چا ہتے ہیں۔ چنا ںچہ اس کی چندمثا لیں دیکھئے جہاں انھوں نے مغرب کی اندھی تقلید پرطنزکر تے نظر آتے ہیں:
طریق مغربی کی کیا یہی روشن ضمیری ہے
خدا کو بھول جانا اور محو مساسوا ہونا
رنگ اڑانا اہل یورپ کا تو ہے اکبر محال
مفت اپنے آپ کو تم نے تماشا کر دیا
ادھر وہی طبع کی نزاکت ادھر زمانے کی آنکھ بدلی
بڑی مصیبت شریف کو ہے امیر ہوکر غریب ہونا
ہے کام ترا ساقی اک جام پلا دینا
یا وہ کو بھلا دینا یا میں کو مٹا دینا
ہجر میں خون جگر آخر کو پینا ہی پڑا
موت بھی آئی نہیں مجبور جینا ہی پڑا
دین سے اتنا الگ حد فناسے یو ں قریب
اس قدر دل چسپ پھر کیوں رنگ دنیا کردیا
ابھی بیمار ہیں سب کر رہے ہیں قول و عہد اکبر
اسی کوچے میں پھر پہنچیں گے ہونے دو ذرا اچھا
فطرت کے ہر اثر میں ہوا ایک انقلاب
پانی فلک پہ کھیت میں دانہ بدل گیا
حد شہر عایت کی نئی طرز پر بندھی
وہ چو کیاں بدل گئیں تھا نہ بدل گیا
انقلاب دہر دیکھو بن گیا آقا غلام
قصر کا مالک جو تھا اب اس کا درباں ہوگیا
اکبر الہ آبادی نے جہاں مغرب کی تقلید پر طنز کیا ہے وہیںانھوں نے انگریزی تعلیم او ر مغربی تہذیب کے اثر کو قبول کرنے والوں پر بھی قلم اٹھایا ہے ۔اس کے علاوہ انھوں نے انگریزی لبا س ’مغربی طرز معا شرت ’جدید سماجی رویے اور اپنی تہذیب و اقدار سے بے اعتنا ئی کو طنز بنا کر معا شرے کی اصلاح کر نے کی کو شش کی ہے۔ اکبر الہ آبادی نے ایسے افراد پر طنز کیا ہے جو انگریزی زبان اور مغربی طرز زندگی کو برتر ی کی علا مت سمجھتے تھے اور اپنی زبان ’تہذیب اور روایات کو کم تر خیا ل کرتے تھے۔اکبر الہ آبادی مذہبی تعلیم کو اہم قرار دیتے ہیں ۔ چنا ںچہ اس کی چند مثا لیں دیکھیے:
رسول اکرم کی ہسٹری کو پڑھو تو اول سے تا بہ آخر
وہ آپ ثابت کرے گی اپنا عظیم ہونا عجیب ہونا
نہ کتابوں سے نہ کالج کے ہے در سے پیدا
دین ہوتا ہے بزرگوں کی نظر سے پیدا
علوم دینوی کے بحر میں غوطے لگانے سے
زباں گو صاف ہو جاتی ہے دل طاہر نہیں ہوتا
منزل وہی ہے جس کو نبیوں نے ہے بتایا
اسٹیم ہے تو پھر کیا مہمیز ہے تو پھر کیا
تعلیم مذہبی کا خلاصہ یہی تو ہے
سب مل گیا اسے جسے اللہ مل گیا
حضور قلب اگر حاصل نہیں تجھ کو تعجب کیا
خدا جب دل سے غائب ہو تو دل حاـضر نہیں ہوتا
تو کہئے اگر وقعت عاشق نہیں دل میں
یہ کون سی سیکھی ہے زباں آپ نے تیں کیا
اکبر الہ آبادی اپنے عہد کے بدلتے ہوئے حالات سے بہ خوبی واقف تھے اور ان حالات سے اپنے عہد کے لو گوں کو بھی وا قف کراناچا ہتے تھے لہذا یہی وجہ ہے کہ ان کی شاعری میں اپنے عہد کے حا لا ت کا جا ئزہ لیا ہے ۔ انھوں نے اندا زہ لگالیا تھا کہ یہ انقلاب اب تھمنے وا لا نہیں ہے ۔اس لیے انھوں نے اپنے عہد اور عہد کے لوگوںپر بھی طنز کیا ہے۔ اس کی چند مثا لیں دیکھیے :
رونا تو ہے اسی کا کوئی نہیں کسی کا
دنیا ہے اور مطلب مطلب ہے اور اپنا
بھری ہے انجمن لیکن کسی سے دل نہیں ملتا
ہمیں میں آگیا کچھ نقص یا کامل نہیں ملتا
یہ حق گوئی ہے اکبر کی کہ ہے جس کا اثر اتنا
فسوں کیا مسلماں آدمی ساحر نہیں ہوتا
مئے خانہ رفارم کی چکنی زمین پر
واعظ کا خاندان بھی آخر پھسل گیا
کسی نماز ہال میں ناچو جناب شیخ
تم کو خبر نہیں کہ زمانہ بدل گیا
اس مس پہ کون میرے سوا ہو فریفتہ
گاہک میں ہی ہوں ہند میں لندن کے مال کا
طریق عشق میں مجھ کو کوئی کامل نہیں ملتا
گئے فرہاد و مجنوں اب کسی سے دل نہیں ملتا
ہمیشہ آپ کے آگے میں دستہ بستہ رہا
مگر دل آپ کے قابو میں تھا شکستہ رہا
دور حا ضر میں اکبر الہ آبا دی کی اہمیت انیسویں اور بیسویں صدی کے ابتدا ئی دور تک محدودنہیں ہے بلکہ ان کے عہد کے حا لات نے ہمیں یہ سو چنے پر مجبور کیا ہے کہ جدید علوم اور ٹیکنا لوجی سے فا ئدہ اٹھاتے ہوئے اپنی زبان تہذیبی شنا خت اور اخلاقی اقدار کو کس طرح برقرار رکھنا چا ہیے۔
اکبر الہ آبادی کی شاعری کا ایک اہم وصف یہ بھی ہے کہ انھوں نے مغربی تہذیب کی مخالفت کرتے ہوئے مشرقی تہذیب کے مثبت اور تعمیری پہلوؤں کو نمایاں کیا ہے۔ ان کے نزدیک کسی بھی قوم کی ترقی کا انحصار محض ظاہری وضع قطع، لباس، زبان اور رہن سہن کی تبدیلی پر نہیں ہوتا، بلکہ اس کی اصل بنیاد علمی شعور، اخلاقی تربیت، خود اعتمادی اور تہذیبی وقار میں پوشیدہ ہوتی ہے۔ وہ اس بات کے قائل تھے کہ قومیں دوسری تہذیبوں کے علوم و فنون سے استفادہ ضرور کریں، لیکن اس عمل میں اپنی انفرادی شناخت اور تہذیبی تشخص کو فراموش نہ کریں۔ یہی وجہ ہے کہ انھوں نے اپنے طنزیہ اشعار میں ان افراد کو ہدفِ تنقید بنایا جو مغربی طرزِ زندگی اختیار کرنے کو ترقی اور شائستگی کی علامت سمجھتے تھے۔ ان کا طنز دراصل معاشرے کے ان رویوں کے خلاف ایک فکری احتجاج تھا جو احساسِ کمتری کے نتیجے میں جنم لیتے ہیں۔ اس اعتبار سے اکبر کی شاعری محض تفریحِ طبع کا ذریعہ نہیں بلکہ ایک گہری تہذیبی اور اصلاحی فکر کی ترجمان بھی ہے۔
اکبر الہ آبادی کی شاعری میں انگریزی تعلیم کے اثرات اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی ذہنی و معاشرتی تبدیلیوں کا مطالعہ بھی خاص اہمیت رکھتا ہے۔ انھوں نے انگریزی تعلیم کے حصول کو بذاتِ خود قابلِ اعتراض نہیں سمجھا، بلکہ اس ذہنیت پر طنز کیا جو مغربی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنے مذہب، زبان، معاشرت اور خاندانی روایات سے دور ہوتی چلی جاتی ہے۔ ان کے نزدیک تعلیم کا مقصد صرف ملازمت کا حصول یا معاشرتی مرتبے میں اضافہ نہیں، بلکہ انسان کی فکری، اخلاقی اور عملی تربیت بھی ہے۔ انھوں نے ایسے تعلیم یافتہ طبقے کی ذہنی غلامی کو اپنی شاعری کا موضوع بنایا جو انگریزی زبان اور مغربی افکار سے مرعوب ہوکر اپنی تہذیبی بنیادوں کو کم تر سمجھنے لگا تھا۔ اس طرح اکبر نے طنز و مزاح کے پردے میں تعلیم کے حقیقی مقاصد، مشرقی اقدار کی اہمیت اور مغربی افکار کے غیر شعوری اثرات پر نہایت بلیغ انداز میں اظہارِ خیال کیا۔ ان کی شاعری میں یہ احساس نمایاں ہے کہ علمی ترقی اسی وقت بامعنی ہو سکتی ہے جب وہ اخلاقی شعور اور تہذیبی خودداری کے ساتھ ہم آہنگ ہو۔
اکبر الہ آبادی کے فکری و فنی مطالعے سے یہ حقیقت بھی سامنے آتی ہے کہ ان کا طنز اپنے زمانے کے مخصوص حالات تک محدود نہیں رہا، بلکہ اس میں ہر عہد کے لیے معنویت اور پیغام موجود ہے۔ آج کا انسان سائنسی ترقی، جدید ٹیکنالوجی، عالمی تہذیبی اثرات اور مادہ پرستانہ رجحانات کے درمیان زندگی گزار رہا ہے۔ ذرائع ابلاغ اور جدید مواصلاتی وسائل نے جہاں دنیا کو ایک دوسرے سے قریب کیا ہے، وہیں تہذیبی اقدار، زبانوں اور معاشرتی رویوں پر بھی گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ ایسے ماحول میں اکبر الہ آبادی کی شاعری ہمیں اپنی تہذیبی شناخت کے تحفظ، فکری خود مختاری اور اخلاقی اقدار کی پاس داری کا احساس دلاتی ہے۔ ان کی شاعری کا بنیادی پیغام یہی ہے کہ زمانے کے ساتھ چلنا ضروری ہے، لیکن زمانے کی اندھی تقلید دانش مندی نہیں۔ یہی فکری بصیرت اکبر کو محض طنز و مزاح کا شاعر نہیں رہنے دیتی بلکہ انھیں ایک ایسے باشعور مفکر اور مصلح کا درجہ عطا کرتی ہے جس کی شاعری ہر دور میں نئے سوالات اٹھانے اور انسانی رویوں کا محاسبہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
***
Ayesha Begum Research Scholar Maulana Azad National Urdu University Hyderabad, Telangana, India
اکبر الہ آبادی کی شاعری میں مشرق و مغرب کا تصادم محض دو تہذیبوں کا اختلاف نہیں بلکہ تہذیبی شناخت، فکری خودمختاری اور اخلاقی اقدار کے تحفظ کا ایک اہم سوال ہے۔ ان کا پیغام یہ ہے کہ جدید علوم و فنون سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی زبان، تہذیب اور روایات کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔
عائشہ بیگم کا یہ مضمون اکبر الہ آبادی کی شاعری کے تہذیبی اور اصلاحی پہلوؤں کو سمجھنے کی ایک اہم کاوش ہے۔
📚 مزید علمی، ادبی اور تحقیقی مضامین کے لیے قادرالکلام ماہنامہ کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
🌐 https://www.qadirulkalam.com/
قادرالکلام ماہنامہ، حیدرآباد (انڈیا)
ISSN: 3139-1028
Vol. 02 | Issue 02 | November 2026

No comments:
Post a Comment