Breaking News

New Issue Published • Ocotber 2026 Edition Available • Submit Your Research Articles • Welcome to Qadar-ul-Kalam نیا شمارہ شائع ہوگیا • اکتوبر 2026 شمارہ دستیاب • تحقیقی مضامین ارسال کریں • قادرالکلام میں خوش آمدید

Monday, October 26, 2026

سینما کے پردے پر اردوکا سفر


اردو زبان اور ہندوستانی سنیما کا رشتہ تاریخی، ادبی اور تہذیبی اہمیت رکھتا ہے۔ فلمی مکالموں، کہانیوں، اسکرین پلے اور نغموں میں اردو نے اپنی شیرینی، شائستگی اور جذباتی تاثیر سے نمایاں مقام حاصل کیا۔ زیرِ نظر مضمون میں سعدیہ فاطمہ نے ہندوستانی سنیما میں اردو کے سفر، بولتی فلموں کے آغاز، اردو ادیبوں، شاعروں اور نغمہ نگاروں کی خدمات اور فلمی ادب کے تہذیبی اثرات کا جائزہ پیش کیا ہے۔ یہ تحریر اردو زبان اور فلمی دنیا کے باہمی تعلق کو سمجھنے کی ایک دل چسپ کوشش ہے۔

 سعدیہ فاطمہ(ریسرچ اسکالر،ناندیڑ)

اردوزبان ایک ایسی زبان ہے جو ہر زبان کے ساتھ اپنی جگہ بنالیتی ہے یہ دل اور دماغ دونوں میں اپنا لوہا منوا لیتی ہے، اردوبولنے میں جتنی خوب صورت لگتی ہے پڑھنے لکھنے اور سننے میں اس سے بھی زیادہ بھلی لگتی ہے اردوزبان کی شیرینی نے ہر جگہ اپنا منفرد مقام بنایا ہے ، جہاں جہاں بھی اردوزبان کو رکھا گیا وہاں وہاں اردونے اپنا دائرہ بہت وسیع کیا ہے اردوجب فلمی دنیا کے آنگن پہنچی اسے بہت زیادہ رنگ ڈھنگ دے کر سنوارا گیا تاکہ لوگ متوجہ ہوسکے اس توجہ میں سب سے زیادہ ضروری دل بہلائی ہونے لگی ہر کسی نے دل جوئی کے لیے  استعمال کر کے صنعت و حرفت کے لیے  ثبت کیا، جب فلمی دنیا میں فائدہ ہی فائدہ رہا تب اردوکو ہر کسی نے گلے لگایا۔

گلے لگانے کا مقصد ایک اور یہ بھی تھا کہ لوگ آسانی سے سمجھ بھی رہے تھے اور لطف اٹھا رہے تھے، پھر اس کی تاریخ شروع ہوگئی ۔اردوادب ہر دور میں ہمیشہ سے فلمی دنیا پر حاوی رہا۔ فلمی دنیا اور اردوادب کا تعلق نہایت گہرا، مضبوط اور تاریخی ہے ، جب ہندوستان میں بولتی فلموں (Talkies) کا آغاز ہوا تو مکالموں، گیتوں اور کہانیوں کی زبان کے طور پر اردوکو نمایاں مقام حاصل ہوا، اردوزبان کی شیرینی، شائستگی، جذبات نگاری اور ادبی حسن نے فلمی صنعت کو ایسی زبان عطا کی جس نے کروڑوں ناظرین کے دلوں میں گھر کر لیا ، فلمی گیت، مکالمے، کہانیاں اور اسکرین پلے سبھی میں اردوادب کی جھلک نمایاں نظر آتی ہے ، یہی وجہ ہے کہ ہندوستانی سنیما کی ترقی میں اردوادیبوں، شاعروں اور نغمہ نگاروں کا کردار ناقابلِ   فراموش ہے۔

اقبال کی بچوں کے لیے نظمیں: ایک جائزہ

علامہ محمد اقبال اردو ادب کے عظیم شاعروں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کی شاعری جہاں فکری گہرائی اور فلسفیانہ بصیرت کی حامل ہے، وہیں بچوں کے لیے لکھ...