Breaking News

New Issue Published • Ocotber 2026 Edition Available • Submit Your Research Articles • Welcome to Qadar-ul-Kalam نیا شمارہ شائع ہوگیا • اکتوبر 2026 شمارہ دستیاب • تحقیقی مضامین ارسال کریں • قادرالکلام میں خوش آمدید

Sunday, June 14, 2026

’’ہندوستان کی آزادی اور اردو ادب‘‘


ماہنامہ قادرالکلام، حیدرآباد (انڈیا)

ISSN: 3139-1028
ایک ماہانہ دو لسانی بین الاقوامی تحقیقی و ریفریڈ جریدہ

ماہنامہ قادرالکلام تمام محققین، اساتذۂ کرام، ریسرچ اسکالرز، ماہرینِ تعلیم، ادباء، قلمکاروں اور طلبہ کو اپنے آئندہ خصوصی شمارہ کے لیے تحقیقی مقالات، تنقیدی مضامین اور علمی تحریریں ارسال کرنے کی دعوت دیتا ہے۔

خصوصی شمارہ کا موضوع:

’’ہندوستان کی آزادی اور اردو ادب‘‘

اس خصوصی شمارے کا مقصد ہندوستان کی تحریکِ آزادی کے دوران اردو ادب، اردو صحافت اور ادبی شخصیات کے فکری، تہذیبی اور قومی کردار کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ پیش کرنا ہے۔

اس موضوع سے متعلق تاریخی، ادبی، تہذیبی، تنقیدی اور تحقیقی زاویوں پر مبنی مقالات کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

خاص طور پر ریسرچ اسکالرز، کالج و یونیورسٹی اساتذہ، اور نئے محققین سے گزارش ہے کہ اس علمی موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی تحقیقی کاوشوں کو وسیع علمی حلقوں تک پہنچائیں۔

منتخب تحقیقی مقالات کو ISSN سے منظور شدہ بین الاقوامی ریفریڈ تحقیقی جریدے میں شائع کیا جائے گا۔

📝 اپنا مقالہ اس گوگل فارم کے ذریعے ارسال کریں:
https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSeIWcxtcZF32OZg1uiXb2tMEPcUDxQQNG3HxLUPo81lZkN0Iw/viewform

📅 مقالہ ارسال کرنے کی آخری تاریخ:
20 جولائی 2026

📧 ای میل: qadirulkalam5@gmail.com
📱 واٹس ایپ: +91 8885303386

محققین اس مرکزی موضوع سے متعلق دیگر مناسب اور اہم موضوعات پر بھی اپنے مقالات ارسال کر سکتے ہیں۔

تمام احباب سے گزارش ہے کہ اس علمی اعلان کو اپنے ساتھی اساتذہ، محققین، طلبہ اور علمی حلقوں میں ضرور شیئر کریں۔

#دعوت_برائے_مقالات
#اردو_ادب
#ہندوستان_کی_آزادی
#تحقیقی_جرنل
#ریسرچ_اسکالرز
#قادرالکلام

 

No comments:

Post a Comment

اقبال کی بچوں کے لیے نظمیں: ایک جائزہ

علامہ محمد اقبال اردو ادب کے عظیم شاعروں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کی شاعری جہاں فکری گہرائی اور فلسفیانہ بصیرت کی حامل ہے، وہیں بچوں کے لیے لکھ...